ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں کی شکل تبدیل کرنے والے باوقار منصوبہ پر عمل کی تیاری کی جاچکی ہے۔وزیر اعظم نریندرمودی کی ذہنی اختراع اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نامی
منصوبہ کا مقصد انڈین ریلویز کے نظام میں تبدیلی لانا
ہے اور اسے وزیر
ریلوے سریش پربھو کی جانب سے نئی دہلی میں 8فروری کو پروجیکٹ شروع کیاجائے
گا جو یز چیالنج طریقہ کار کے تحت شروع کیا جارہاہے جس میں آن لائن تجاویز
کی طلبی اور حریف بولی دہندگان کو ان تجاویز پر ایک دوسرے پر سبقت کی سہولت
شامل ہے۔